Political Crisis in Pakistan

 امیر جماعت اسلامی نے آج بہت زبردست پریس کانفرنس کی ہے جو سننے سے تعلق رکھتی ہے

 امیر جماعت نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اگر پاکستان کی تمام پارٹیاں لوٹا کریسی  الیکٹیبلز  کی بلیک مینلگز سے تنگ ہیں اور ان سے واقعی نجات چاہتی ہیں تو آج ہی متناسب نمائندگی Proportional representation (PR)

کے طرز پر الیکشن اصلاحات کی طرف آئیں اور یہ اصلاحات کروائیں  جماعت اسلامی چاہتی  ہے کہ مافیا سے اور الیکٹبلز سے نجات کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں متناسب نمائندگی کی بنیاد پر الیکشن ہوں۔

 متناسب نمائندگی کیا ہے ؟

اس میں لوگ کسی اپنے علاقے کے کسی جاگیردار یا الیکٹبلز کو نہیں بلکہ  پارٹی منشور کو ووٹ دیتے ہیں لوگ یہاں پر پارٹی کے لیڈر  کو ڈائرکٹ ووٹ دیتے ہیں اور جتنے ووٹ اس لیڈر کے صندوق میں جمع ہو جاتے ہیں وہ ایک کروڑ ہوں یا 2کروڑ ہوں انکو ووٹوں  کے لحاظ سے ان کو اپنے ممبران اسمبلی  بٹھانے کی اجازت  ملتی ہے پھر لیڈر کا کام ہے کہ  معاشرے کےکرپٹ جاگیر داروں وڈیروں اور جاہلوں کی بجائے باصلاحیت لوگوں کو اسمبلی میں بٹھائے

 جو معیشت کے ماہر ہوں 

جوزراعت کے ماہر ہوں

 جو تعلیم کے ماہر ہوں اور دیانتدار اور پاکباز ہوں اس لئے ہمارے ملک کے مسائل کا حل متناسب نمائندگی ہی ہے۔

خان صاحب اور باقی دوسرے واقعی اگر بلیک میلنگ سے بچنا چاہتے ہیں اور واقعی تبدیلی چاہتے تو آئیں ہمارے ساتھ ان الیکٹرول روفارمز پر ملکر کام کریں۔ اس سے لوٹا کریسی  سے بھی نجات ملے گی ۔ نااہلوں سے بھی  نجات مل جائے گی اور ان منڈیوں سے بھی نجات مل جائے گی جہاں انسان بکتے ہیں۔ اور قابل اور پڑھے لکھے لوگ ہی ہماری اسمبلیوں مین بیٹھیں گے۔

Comments