Political Crisis in Pakistan
امیر جماعت اسلامی نے آج بہت زبردست پریس کانفرنس کی ہے جو سننے سے تعلق رکھتی ہے امیر جماعت نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اگر پاکستان کی تمام پارٹیاں لوٹا کریسی الیکٹیبلز کی بلیک مینلگز سے تنگ ہیں اور ان سے واقعی نجات چاہتی ہیں تو آج ہی متناسب نمائندگی Proportional representation (PR) کے طرز پر الیکشن اصلاحات کی طرف آئیں اور یہ اصلاحات کروائیں جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ مافیا سے اور الیکٹبلز سے نجات کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں متناسب نمائندگی کی بنیاد پر الیکشن ہوں۔ متناسب نمائندگی کیا ہے ؟ اس میں لوگ کسی اپنے علاقے کے کسی جاگیردار یا الیکٹبلز کو نہیں بلکہ پارٹی منشور کو ووٹ دیتے ہیں لوگ یہاں پر پارٹی کے لیڈر کو ڈائرکٹ ووٹ دیتے ہیں اور جتنے ووٹ اس لیڈر کے صندوق میں جمع ہو جاتے ہیں وہ ایک کروڑ ہوں یا 2کروڑ ہوں انکو ووٹوں کے لحاظ سے ان کو اپنے ممبران اسمبلی بٹھانے کی اجازت ملتی ہے پھر لیڈر کا کام ہے کہ معاشرے کےکرپٹ جاگیر داروں وڈیروں اور جاہلوں کی بجائے باصلاحیت لوگوں کو اسمبلی میں بٹھائے جو معیشت کے ماہر ہ...